وفاقی کابینہ کا اجلاس، کونسے دو وزیر آپس میں الجھ پڑے؟

Spread the Story

اسلام آباد( جی سی این رپورٹ) : مراد سعید اور عمر ایوب پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ بجلی کے زائد بلوں پرو وٹرز ہم سے ناراض ہیں، مہنگی بجلی پورے ملک کا مسئلہ ہے صرف میرے حلقے کا مسئلہ نہیں ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران کے علاوہ دوسرے وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔اجلاس میں وفاقی ارکان وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے علااقے میں ترقیاتی بجٹ ملنے پر پھٹ پڑے۔انکا کہنا تھا کہ وزیرا علیٰ پنجاب نے اپنے علاقے کے لیے 55 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کے ایم پی ایز کا بجٹ دینے میں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ۔اجلاس میں مراد سعید اور عمر ایوب پھر آمنے سامنے آ گئے ۔مراد سعید نےعمر ایوب سےریکوری ہونیوالے اعداد و شمار مانگ لیے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ بجلی کے زائد بلوں پر وٹرز ہم سے ناراض ہیں، مہنگی بجلی پورے ملک کا مسئلہ ہے صرف میرے حلقے کا مسئلہ نہیں۔اس پروزیر اعظم بھی مہنگائی اور اضافی بلوں پر بول پڑے۔ عمر ایوب کو عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی ۔وزیر اعظم کا کہناتھا کہ عوام کو بتائیں کہ مہنگی بجلی پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.