ٹیکنالوجی کے میدان میں مدرسے کے طالبعلم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Spread the Story

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) : ٹیکنالوجی کے میدان میں مدرسے کے طالبعلم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، مختلف یونیورسٹیوں کے مابین ہونے والے روبوٹس کے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں ہر سال 20 جامعات کے مابین مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس میں نصابی اور ہم نصابی مقابلے شامل ہوتے ہیں۔اس سال جامعہ بیت السلام کی جانب سے ایک بڑی کامیابی اپنے نام کی گئی۔ربورٹس اور اردو تقاریر کے ہونے مقابلے میں اس جامعہ کے ایک طالب علم نے پہلی پوزیشن حاصل کر کہ اپنے ادارے اور مدرسے میں پڑھنے والے دوسروں بچوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

یاد رہے کہ دو مقابلوں میں اول پوزیشن لینے والے ادارے جامعہ بیت السلام کا شمار پاکستان کے معتبر ترین سماجی اسلامی اداروں میں کیا جاتا ہے۔ مذکورہ ادارے میں طلبہ کو ناصرف دینی بلکہ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ جامعہ بیت السلام کے طلبہ میٹرک اور او لیول کی تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں اور بہترین کارکردگی اور دانشمندی کی وجہ سے ملک بھر میں بہت سے مقابلے جیت کر اپنے ادارے کی عزت کو چار چاند لگاتےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.