پنجاب سے مسلم لیگ ن کیلئے اچھی خبر آگئی

Spread the Story

لاہور(جی سی این رپورٹ)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مسلم لیگ نون کے نائب صدر، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔حمزہ شہباز کے ساتھ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری ہوئے ہیں۔xاسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز شریف اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرسوں 23 جنوری کی دوپہر 3 بجے ہو گا جس میں اب حمزہ شہباز اور سلمان رفیق شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.