کبڈی ورلڈکپ: پاکستان نے میدان مار لیا

Spread the Story

لاہور ( جی سی این رپورٹ) کبڈی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے آذربائیجان کو شکست دے دی۔ پاکستان میں کبڈی ورلڈکپ کے مقابلے جاری ہیں اور پاکستان نے بھی اپنے تیسرے میچ میں آذربائیجان کو شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے آذربائیجان کو 40 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے ہرایا جبکہ اس جیت کے ساتھ پاکستان گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

پاکستان نے 3 میچز کھیلے ہیں اور اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس کے 4 پوائنٹس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.