کراچی میں لاک ڈائون، وسیم اکرم کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Spread the Story

کراچی(جی سی این رپورٹ)جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خوف سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں وہیں سندھ حکومت نے بھی صوبے میں 15 روز کا لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ایسے میں ہر کوئی گھروں میں مصروف رہنے کا کوئی نہ کوئی ذریعہ ڈھونڈ رہا ہے، جہاں سوشل میڈیا پر لوگ ایک دوسرے کو اس حوالے سے مشورے دیتے نظر آئے وہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ گھر تک محدود ہیں اور اس وقت ان کی پہلی ترجیح یقیناً گھر والوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنا ہے۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی عائلہ والد کے بال سنوارنے میں مصروف ہیں جبکہ وسیم اکرم مسکراتے ہوئے کیمرے کو دیکھ رہے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جبکہ وسیم اکرم کے مداح بھی اس ویڈیو کو پسند کرتے نظر آئے۔سوئنگ کے سلطان سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور شنیرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.