گلوکاروں کو بھی جوتےپڑنے شروع ہو گئے

Spread the Story

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)نامور گلوکار عاصم اظہر کو پاکستان کا جسٹن بیبر بھی کہا جاتا ہے، جن کا گانا آج کل سامنے آنے والے ہر پروجیکٹ میں موجود ہوتا ہے۔جہاں پورے پاکستان بھر میں گلوکار کے مداح موجود ہیں، وہیں شاید بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں اداکار کی گلوکاری پسند نہیں آتی۔عاصم اظہر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہے ہیں، تاہم حاضرین میں موجود افراد میں سے کسی نے ان کی گلوکاری پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے جوتا اچھال دیا۔

Someone thrown Shoes on Asim Azhar during live performance

Someone thrown Shoes on Asim Azhar during live performance

Posted by Updates on Tuesday, December 3, 2019

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں مداحوں میں موجود کسی نے عاصم اظہر پر جوتا پھینکا ہے، جس پر مداح غصے اور ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کنسرٹ کے دوران یہ جوتا عاصم اظہر کے بجائے ان کی ٹیم میں موجود گٹارسٹ کی گٹار پر جاکر لگا، تاہم عاصم اظہر نے اس کے باوجود اپنی پرفامنس کو جاری رکھا، جس پر مداح انہیں سراہا بھی رہے ہیں۔خیال رہے کہ عاصم اظہر کو کوک اسٹوڈیو سے شہرت ملی تھی، وہ نامور اداکارہ گل رعنا کے بیٹے ہیں۔عاصم اظہر اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلق کے باعث بھی چرچے میں رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.