ہالی ووڈ کے معروف اداکار بھی کورونا وائرس کا شکار

Spread the Story

لندن (جی سی این رپورٹ)ہالی وڈ کے مقبول ترین برطانوی اداکار ادریس البا بھی خطرناک کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔برطانوی اداکار نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی بھی تلقین کی۔

Idris Elba

@idriselba

This morning I tested positive for Covid 19. I feel ok, I have no symptoms so far but have been isolated since I found out about my possible exposure to the virus. Stay home people and be pragmatic. I will keep you updated on how I’m doing 👊🏾👊🏾 No panic.

Embedded video

312K people are talking about this

ادریس البا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ ’آج صبح میرے کووڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں جب کہ مجھے کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن وائرس ہونے کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد میں نے خود کو  آئسولیٹ کرلیا ہے‘۔کورونا میں مبتلا برطانوی اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ’لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور میں آپ کو بتاتا رہوں گا میں کیسا ہوں، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.