ہیپاٹائٹس کے مریض،پاکستان دنیا میں کس نمبر پرآگیا

Spread the Story

کراچی(جی سی این رپورٹ)ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، ایک اندازے کے مطابق ملک میں 80لاکھ سے ایک کروڑ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں، عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس سی سے ہر سال تقریباً ساڑھے تین لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، جبکہ دنیا میں ہیپاٹائٹس بی سے مرنے والوں کی تعداد چھ لاکھ ہےاور 35کروڑ افراد اب بھی اس مرض میں مبتلا ہیں،یہ باتیں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے گزشتہ روز ڈاکٹر پنجوانی سنٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)جامعہ کراچی کے زیر اہتمام “مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ “کے موضوع پرجاری4روزہ ساتویں بین الاقوامی سمپوزیم کم ٹریننگ کورس کے دوسرے روز اپنے خطاب کے دوران کہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ادرک کینسر سمیت کئی امراض کی موثردوا ہے، روایتی ادویات میں ادرک کے استعمال سے قے، بدہضمی، پٹھوں اور جوڑوں کے درداور زکام وغیرہ میں افاقہ ہوتا ہے، دائمی درد اور ذہنی دبائوکے درمیان تعلق ہے۔ اس سمپوزیم میں 35ممالک کے100سے زائد سائنسدان اور محققین جبکہ پاکستان سے چھ سو سے زیادہ سائنسدان شرکت کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.