یہ روبوٹ کہاں تعینات اوراسکی کیا ڈیوٹی؟

Spread the Story

کولمبو (جی سی این رپورٹ)سری لنکا میں روبوٹ نے سیکیورٹی اہلکارکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، ایئرپورٹ پر فرائض انجام دیتا روبوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔دورِ جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بےحد عام ہوگیا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں سری لنکا میں پہلی بار روبوٹ نے سیکیورٹی اہلکار کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔سری لنکا کے ایئرپورٹ پر چین کے تعاون سے متعارف کروائے گئے یہ روبوٹ انسپیکشن دھماکہ خیز مواد اور غیر قانون منشیات کا پتہ لگائیں گے جبکہ ایئرپورٹ پر فرائض انجام دیتا روبوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہیں۔واضح رہےکہ سری لنکا میں21 اپریل کو دہشت گرد حملے ہوئے تھے جس کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی اور یہ روبوٹ انسپیکشن اہلکار ان واقعات کو روکنے میں مدد دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.