10سال کےدوران سب سے زیادہ کیا ڈائون لوڈ کیاگیا؟

Spread the Story

لاہور (جی سی این رپورٹ) پچھلے 10سالوں میں دنیا بھر کے لوگوں نے سب سے زیاد ہ کون سی ایپلی کیشن ڈاوٴن لوڈ کی ، رپورٹ سامنے آگئی ہے ، تفصیل کے مطابق بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے اینڈر ائیڈ اور آئی او ایس استعمال کرنے و الے افراد نے کن 10 ایپلی کیشن کو سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کیا ، فہرست جاری کردی گئی ہے ، فہرست کے مطابق فیس بک دنیا کی سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشن بن گئی ہے ۔فیس بک کو دنیا بھر کے 1 کھرب20 ارب لوگوں نے ڈاون لوڈ کیا ۔ اس طرح سے اس دوڑ میں فیس بک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سب سے زیاد ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپلی کیشن کو باالترتیب زیر بحث لایا جائے تو سب سے پہلے فیس بک ،دوسرے پرفیس بک میسنجر ، تیسرے پر واٹس ایپ،چوتھے پر انسٹاگرام، پانچویں پر ٹویٹر،چھٹے نمبر پر اسنیپ چیٹ کو رکھا گیا ہے جو سب سے زیاد ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشن میں سے ہیں۔اس کے علاوہ اسکائپ ساتویں، ٹک ٹاک آٹھویں ی،وسی براؤزر نویں جبکہ یوٹیوب کا دسواں نمبر رہا۔ تاہم فیسک نے دنیا بھر کی ایپلی کیشن کو مات دے دی ہے ، اور دنیا کی سب سے زیاد ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپلی کیشن بن گئی ہے۔ بیس بک کی مقبولیت کا اندازا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے ہے کہ دنیا بھر کے ایک کھر ب 20 ارب افراد نے اس کو داون لوڈ کیا۔ تاہم پاکستان میں فیسک بک سماجی رابطے کیلئے بہت اہم سمجھی جاتی ہے۔جس پر لوگ اپنے دوستوں رشتہ داروں اور دیگر ممالک کے لوگوں سے جڑتے ہیں اور ایک دوسرے کے بارے میں جانتے ہیں اور دنیابھر میں ہونے والے منفردواقعات سے آگاہ رہتے ہیں۔ تاہم یاد رہے پاکستان سے بہت سے نوجوان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے سے بیرون ملک خواتین سے شادی کے بندھن میں بھی بندھ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.