6دہشتگردوں کے سر کی کتنی قیمت مقرر کی گئی

Spread the Story

کراچی (جی سی این رپورٹ)کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر6 خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے اور ان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو انعامی رقم دی جائے گی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق دہشت گرد سمیع اللہ عرف ارشد اور محمد جعفر عرف افتخار کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مختص کی گئی ہے، جبکہ منظور احمد عرف بلال کے سر کی قیمت 30 لاکھ ہے۔دہشت گرد فضل غنی عرف شفیق اور عبیداللہ کے سرکی قیمت 20 لاکھ روپے ہے جبکہ غلام مرتضیٰ کے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر ان خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.