آپ فحش فلمیں کیوں بناتی ہیں؟صحافی کے سوال پر ایکتا کپور کا شرمناک جواب سامنے آگیا

Spread the Story
  • 146
    Shares

ممبئی (جی سی این رپورٹ)ایکتا کپور کے نام سے شاید ہی کوئی پاکستانی ڈرامہ و فلم ناظر ہو جو ناواقف ہو۔ ایکتا کپور ماضی کے معروف فلم اسٹار جیتندر کی بیٹی اور ماضی قریب کے فلاپ اداکار تشار کپور کی بہن ہیں۔ ایکتا کپور کا ادارہ ’بالاجی ٹیلی فلمز لمیٹڈ‘ بھارت کا سب سے نفع بخش ادارہ ہے جو سوپ، ڈرامہ سیریز اور فلمیں بناتا ہے۔ہندی ڈرامہ میں ساس بہو کی تکرار سے کروڑوں روپے کمانے والی ایکتا کپور نے دوسروں کی دیکھا دیکھی نیٹ فلیکس اور امیزون پرائم ویڈیو کی طرز پر 2015ء میں ALTBalaji کے نام سے آن لائن آن ڈیمانڈ ویڈیوز دکھانے والا ادارہ بنایا اور اس کے بینر تلے ویب سیریز اور مختصر فلمیں بنانا شروع کردیں۔ یہ ادارہ اب کم بجٹ کی فلمیں بھی بنارہا ہے۔ آپ اس پلیٹ فارم پر جائیں یا یوٹیوب پر اس کا چینل سبسکرائب کریں تو آپ دیکھیں گے کہ 90 فیصد سے زیادہ مواد جو ALTBalaji بنارہا، وہ عریاں مناظر اور فحش مکالموں سے بھرپور ہے۔ایک پریس بریفنگ میں ان سے صحافی نے سوال کیا کہ وہ فحاشی سے بھرپور ویب سیریز کیوں بنارہی ہیں تو انہوں نے بنا شرمندہ ہوئے بھرپور اعتماد سے جواب دیا کہ انہیں سیکس دیکھنے میں خوشی ملتی ہے، کسی کو فحش مناظر دیکھنے سے اس لیے مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ان کے خیال میں سیکس از گریٹ۔ ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ بنا مرضی کے سیکس کرنا یا دکھانا غلط ہے۔ باہمی رضامندی سے اگر بوس و کنار یا جسمانی اختلاط ہورہا ہے تو اس کی تمثیل ٹی وی پر دکھانے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں منافقت نہیں کرنی چاہیے۔ ناظرین اگر فحش مناظر دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایسے مناظر کو فلمانے سے نہیں گھبرانا چاہیے۔ایکتا کپور کی فحش مناظر اور گالیوں سے بھرپور سیریز XXX Uncensored ریلیز ہوئی تو اس نے چھپڑ پھاڑ نفع کما کر دیا۔ اس کے بعد اغوا برائے تاوان کے موضوع پر بنائے جانے والی سیریز ’اپہارن‘ میں بھی ایکتا کپور نے وہی فارمولہ دہرایا اور ماہی گل اور دیگر معاون اداکاراؤں کو بطور سیکس آبجیکٹ پیش کرکے ناظرین کو راغب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.