عراق میں امریکی فوجی اڈے پر پھر حملہ

Spread the Story

بغداد (جی سی این رپورٹ) عراق میں ایک مرتبہ پھر امریکی فوجی اڈے پر حملہ، شمالی عراق میں واقع امریکی ائیربیس پر راکٹ سے حملہ کیا گیا، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق عراق میں ایک مرتبہ پھر امریکی فوجی اڈے کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد ایران نے امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔
ان حملوں کے بعد مختلف امریکی فوجی اڈوں پر متعدد مرتبہ راکٹوں سے حملہ کیا گیا، تاہم ان حملوں میں امریکی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اب کچھ روز سے امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے سلسلے میں کمی آئی تھی، تاہم اب جمعرات کے روز شمالی عراق میں واقع ایک اور فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک امریکی ائیربیس پر ایک راکٹ فائر کیا گیا جو اس کی حدود کے اندر جا گرا۔ تاہم اس حملے کے دوران امریکی فوج کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.