وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا عندیہ

Spread the Story

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) : وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلی کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیربرائے پلاننگ اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ وفاقی کابینہ سے کچھ وزراء کو تبدیل کردیں۔ اںھوں نے کہا کہ وزیراعظم باقاعدہ طور پر وزراء کی کارکردگی کو دیکھتے رہتے ہیں۔
انکا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بہت سے ایسے وزراء موجود ہیں جو کہ میڈیا پر جا کر غیر ذمہ درانہ بیان دیتے ہیں، انکو عمران خان کی جانب سے بارہا اس بات سے روکا گیا ہے لیکن وہ پھر بھی ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاق میں پہلے بھی بہت سے وزراء کے قلمدان تبدیل کیے ہیں اور بہت سے وزراء کو وزارت سے بھی فارغ کیا ہے۔

اس حوالے سے خود اسد عمر سے بھی وزارت خزانہ کا قلمدان بھی لے لیا گیا تھا اور انکی جگہ حفیظ شیخ کو لگا دیا گیا تھا۔

فواد چوہدری جو کہ پہلے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات تھے انکی وزارت بھی تبدیل کر کہ وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انکے سپرد کر دی گئی تھی۔ عمران خان کی جانب سے نہ صرف وفاق میں بلکہ صوبوں میں بھی وزراء کو ہٹایا جا چکا ہے۔ خیبرپختونخواہ میں بھی تبدیلی کی ایک لہر رونما ہوئی تھی۔ صوبائی وزیر برائے کھیل عاطف خان، صوبائی وزیرصحت شہرام ترکئی اور شکیل خان کو وزارت سے فارغ کردیا گیا تھا۔
پنجاب میں بھی وزیراطلاعات و نشریات اسلم اقبال کا بھی قلمدان دوبارہ سے فیاض الحسن چوہان کے حوالے کردیا گیا تھا۔ اب اس حوالے سے اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کے قلمدان دوبارہ تبدیل ہو سکتے ہیں۔ پروگرام میں موجود صحافی نے کہا کہ خبر ہے کہ تیس فیصد سے وزراء کو فارغ کردیا جائیگا لیکن اس بات کی تصدیق اسد عمر نے نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.