پاکستان آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف کے بارے میں کس بات پر اتفاق کرلیا

Spread the Story

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) پاکستان اور آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف ایک بار بڑھانے پر اتفاق کرلیا، بجلی ٹیرف میں ماہانہ یا سہ ماہی اضافہ نہیں کیا جائے گا، بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں استحکام کیلئے ایک بار ہی بجلی ٹیرف بڑھایا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے ہیں۔
کامیاب مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف وفد واپس روانہ ہوگیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں معیشت کی بہتری اور صنعتی پہیہ تیزی سے چلانے کیلئے بجلی ٹیرف پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اب بجلی ٹیرف میں ماہانہ اورسہ ماہی اضافہ نہیں کیا جائے گا بلکہ بجلی ٹیرف ایک بار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح مذاکرات میں یہ بھی طے پایا کہ نجکاری پروگرام کو تیز کیا جائے گا اور ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو زرعی ان پٹس پرسیلزٹیکس آئندہ مالی سال تک مؤخرکرنے کے ساتھ ملکی ضروریات کیلئے گندم خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔ عوام کو مہنگائی میں ریلیف کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ مزید برآں آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت پاکستان سے بات چیت مثبت رہی۔
پاکستان نے اصلاحات پر عملدرآمد کیا۔ پاکستان میں مالیاتی خسارہ کم ہوگیا ہے۔ معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ پاکستان کی معیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کرہے۔ پاکستان نے دسمبر تک کے اہداف حاصل لیے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کم ہوجائے گی۔ مہنگائی میں ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں۔ روپے کی قدر میں کمی کے بعد مہنگائی میں کمی ہونی چاہیے۔ پہلے 6ماہ میں پرائمری سرپلس جی ڈی پی صفر عشاریہ 7فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.