کورونا وائرس: ترکی کیلئے خطرے کی گھنٹی

Spread the Story

انقرہ (جی سی این رپورٹ) ترکی میں کورونا وائرس کی وبا بے قابو ہوتی جارہی ہے جس کے باعث ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ضروری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ترکی کا حال بھی اٹلی اور سپین جیسا ہوگا۔
احوال نیوز ایجنسی کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو سے باہر ہوتے جارہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب اموات کی شرح یہاں بھی اٹلی اور سپین کی طرح ہوجائے گی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں تعینات ترک پروفیسر عمرہ آلتندس کا کہنا ہے کہ اموات کے حوالے سے آنے والے تازہ اعداد و شمار دیکھ کر لگتا ہے کہ ترکی میں حالات قابو سے باہر ہیں۔اگر ضروری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ترکی کا حال بھی اٹلی اور سپین جیسا ہوگا، جہاں روزانہ سینکڑوں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔
ترکی میں 11 مارچ کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا لیکن اس کے بعد حالات قابو سے باہر ہونا شروع ہوگئے اور اموات کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا چلا گیا۔ ترک وزیر صحت نے منگل کے روز بتایا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 343 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک ہزار 872 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث ترکی میں اب تک 44 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور وہاں ابھی تک ایک بھی مریض اس وبا سے صحتیاب نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.